حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاہدی نے جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسافر ٹرین پر فائرنگ اور مسافروں کو یرغمال بنانا انتہائی ناشائستہ عمل ہے۔
انہوں نے بولان ٹنل میں جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دن دیہاڑے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے افراد اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت اپنی رٹ کو قائم کرتے ہوئے مسافروں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائے۔
آپ کا تبصرہ